عہدے سے استعفا دینے کے بعد گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفا دینے کے بعد علی امین خان گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ، روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وہ اب وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دے چکے ہیں، اب اگر انہیں بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔
امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اب عام پارٹی ورکر کے طور پر کام کریں گے، مخالفین سیاسی کوشش کرکے دیکھ لیں، یہ خیبر پختونخوا حکومت نہیں گِرا سکتے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں پیش
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اس کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں قائم 5 رکنی کمیشن کر رہا ہے۔
کمیٹی کے سامنے سہیل آفریدی اپنی حاضری درج کروا کر روسٹرم پر آئے، جہاں ان کے وکیل علی بخاری نے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ وہ بیٹھ جائیں۔
سماعت کے دوران علی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست جمع کروائی، جس میں این اے-18 کے حسن ابدال میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر کارروائی کی استدعا کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ درخواست الگ دیکھی جائے گی، جبکہ علی بخاری نے استدعا کی کہ اسے اسی کیس کے ساتھ جوڑا جائے۔