پشاور:

 

علی امین گنڈاپور آج دوبارہ اپنا استعفا گورنر کو بھیجیں گے، تاہم اس بار انہوں نے ہاتھ سے استعفا لکھا ہے۔   پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفا تحریر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہاتھ سے لکھنے کا مقصد ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنا ہے۔   ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نیا تحریری استعفا آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا جائے گا۔   پارٹی کے قریبی حلقوں کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال میں یہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا ہے۔  .

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ منظور نہ ہوسکا، گورنر فیصل کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے نام سے دو متضاد استعفے موصول ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، وزارت اعلیٰ کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دونوں استعفوں پر دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے باہر ہیں، 15 اکتوبر کو واپس آ ئیں گے، استعفوں کی تصدیق کے لیے وزیراعلیٰ علی امین 15 اکتوبر کو دن 3 بجے گورنر ہاؤس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں آج نئے قائد ایوان کا انتخاب ہونے جارہا ہے جس کے لیے 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

ان امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے سہیل آفریدی، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخواہ نے صوبے کے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا
  • وزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے بڑی ہلچل، علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر اعتراض
  • گورنر کے پی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھجوا دیا
  • علی امین گنڈاپور نے دونوں استعفوں کو مستند قرار دے دیا
  • سیاست میں نئی ہلچل، گورنر نے علی امین کے استعفوں پر آئینی اعتراض اٹھا دیا
  • گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا
  • گنڈاپور کا استعفیٰ موصول، منطوری قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی، گورنرخیبرپختونخوا
  • عہدے سے استعفا دینے کے بعد گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے
  • پی ٹی آئی کا علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور