پاکستانی فینز حارث کے رافیل سیلبیریشن کے دیوانے، فاسٹ بولر سے پانی اور بینڈ لینے کی ویڈیوز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف کی جانب سے شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل تباہ ہونے کے اشارے سے دینے پر جہاں بھارتی تلملا اٹھے وہیں پاکستانی فینز نے فاسٹ بولر کے اشارے کو خوب انجوائے کیا۔حارث رؤف کے رافیل سیلیبریشن والے اشارے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور یوں بھارت میں پاکستان سے میچ کی جیت کا جشن رونے دھونے میں تبدیل ہوگیا۔ دوسری جانب پاکستانی شائقین بھارت سے شکست کے باوجود میچ کے وائرل کلپس کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش سے میچ کے دوران بھی پاکستانی شائقین کرکٹر حارث رؤف کے اشارے پر پُر جوش نظر آئے۔میچ کے دوران اور میچ کے بعد پاکستانی شائقین حارث ، حارث کے نعرے لگاتے نظر آئے، ساتھ ہی فینز کی جانب سے کہیں حارث سے پانی کی بوتل مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو کہیں حارث کے ہاتھ کا رسٹ بینڈ لینے کی ویڈیو زیر گردش ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میچ کے
پڑھیں:
حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور نغمہ نگار حسن رحیم نے اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر تبصرہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حسن رحیم نے بتایا کہ ان کی شادی نے پورے پاکستان کو گلگت بلتستان کی روایتی شادی کی جھلک دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں شادی میں ’شوکا‘ پہننے کا مشورہ دیا جو گلگت بلتستان میں شادی کے موقع پر پہنے جانے والا ایک روایتی لباس ہے اور والد کو ان کے نانا سے وراثت میں ملا تھا۔
حسن نے مزید کہا کہ ان کے ان کے روایتی ڈانس کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کی انہوں نے توقع نہیں کی تھی، لیکن لوگوں نے اسے بے حد پسند کیا۔
شادی کے دوران بیوی کے ساتھ محبت کے اظہار پر ہونے والی تنقید کے بارے میں حسن رحیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی باتوں کو نظرانداز کیا کیونکہ وہ خوشی کا لمحہ تھا اور وہ جو محسوس کر رہے تھے وہی سب کو نظر آیا۔
حسن رحیم نے واضح کیا کہ شادی کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن فیملی کے اصرار پر اس کی اجازت دے دی کیونکہ اگر خاندان کے لوگوں کو موبائل فون استعمال کرنے اور ویڈیوز بنانے سے روکا جاتا تو وہ بُرا مانتے۔
یاد رہے کہ نوجوان گلوکار حسن رحیم نے حال ہی میں اپنی کزن سے شادی کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز کئی دنوں پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہیں اور مداحوں کی جانب سے ان پر بھرپور تبصرے کیے گئے۔