’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت مقابلے کے دوران قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے نہ صرف میدان بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ وکٹ حاصل کرنے کے بعد حارث رؤف نے منفرد انداز میں دوڑتے ہوئے ہاتھ پھیلائے جیسے کہ وہ جہاز اڑا رہے ہوں، جس سے شائقین کرکٹ میں جوش و جذبہ بھر گیا۔
اس کے علاوہ، انہوں نے بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دلاتے ہوئے مخصوص اشارے بھی کیے، جو مداحوں کو پرجوش کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گول کے بعد ’چائے‘ کا اشارہ، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے بعد محمد عبداللہ کی ویڈیو وائرل
اب حارث رؤف کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد شائقین سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ اس موقع پر شائقین نے انہیں بھرپور حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت سے بدلہ لینا ہے اور انہیں ہرگز نہیں چھوڑنا۔
A fan's clear message to Haris Rauf for India vs Pakistan final match of the Asia Cup.
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) September 25, 2025
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی طرف سے ہے، انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پلیز اس بار آپ کو جیتنا ہی ہو گا۔
This is all of us rn????????????????pct you better win this for us https://t.co/lAx6AjQDSN
— Rimmylicious???????? (@PCTgems_16) September 26, 2025
ناصر علی نے کہا کہ یہی جذبات ہر پاکستانی کے ہیں کہ انڈیا کو چھوڑنا نہیں ہے نہ کرکٹ میں اور نہ ہی جنگ میں۔
یہی جذبات ہر پاکستانی کے ہیں کہ انڈیا کو چھوڑنا نہیں ہے نہ کرکٹ میں نہ جنگ میں…#PAKvsBAN #PakistanCricket #PAKvBAN #PakVsInd #INDvsPAK #AsiaCup2025 #AsiaCupT20 #asiacupfinal #HarisRauf #India #Pakistan https://t.co/PaQsfIKCI4
— Nasir Ali (@NasirAl62861267) September 25, 2025
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت28 ستمبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ 8 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے 6 بار اور پاکستان نے 2 بار ٹرافی اٹھائی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پاکستان بمقابلہ بھارت حارث رؤف رافیل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پاکستان بمقابلہ بھارت رافیل ایشیا کپ کے بعد کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔