دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں پاکستان اور بھارت پہلی بار ایشیا کپ کی تاریخ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ سپر 4 مرحلے میں پاکستان کی دوسری کامیابی ہے جس کے بعد بھارت کے خلاف ایونٹ میں تیسری بار ٹاکرا ہوگا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز تنازع کا شکار رہے تھے، جہاں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

جمعرات کی رات کھیلے گئے میچ کے بعد پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ان کی ٹیم بہت پرجوش ہے اور انہیں معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، 28 ستمبر کو بھارت سے مقابلہ ہوگا

’ہم اتنی اچھی ٹیم ہیں کہ کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔ اتوار کو میدان میں اتریں گے اور بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔‘

اعداد و شمار کے مطابق بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں اب تک 5 بار کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں سے بھارت نے 2 جبکہ پاکستان نے 3 بار کامیابی حاصل کی۔

بھارت نے 1985 میں بینسن اینڈ ہیجز ورلڈ چیمپیئن شپ اور 2007 کے پہلے ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا، پاکستان نے 1986 اور 1994 کے آسٹریلیشیا کپ کے فائنلز اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتا۔

مزید پڑھیں: آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

سپر 4 مرحلے کے اس اہم میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پاکستان کو 20 اوورز میں محض 135 رنز کا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

صاحبزادہ فرحان 4 رنز پر، جبکہ صائم ایوب ایونٹ میں چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے 13 اور کپتان سلمان آغا نے 19 رنز بنائے۔

محمد حارث اور محمد نواز کی ساتویں وکٹ پر 38 رنز کی شراکت اہم ثابت ہوئی، حارث نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز اسکور کیے جبکہ نواز نے 15 گیندوں پر 25 رنز بنائے جن میں 2 چھکے اور ایک چوکا بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 124 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے بھی 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

بنگلہ دیش کے شمیم حسین نے 30 اور سیف حسن نے 18 رنز بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بیٹنگ میں بھی 13 گیندوں پر 19 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے شامل تھے۔ انہیں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ بنگلہ دیش بھارت پاکستان فائنل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ بنگلہ دیش بھارت پاکستان فائنل پاکستان کی بنگلہ دیش ایشیا کپ

پڑھیں:

ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، خواجہ نافع 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی، کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن بھی پاکستان ٹیم کی قسمت نہیں بدل سکا
  • ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟
  • ایشیا کپ،بھارت کی اکڑ نکل گئی، ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • پاکستان بنگلہ دیش ہاکی سیریز، قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی
  • پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • ہانگ کانگ سکسز فائنل: کویت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
  • پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی
  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سابق عہدیدار کیخلاف جنسی ہراسانی کا الزام، تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل
  • ون ڈے فائنل: جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ