data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: ٹی20 ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کےلیے 136رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے اہم ترین میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔پہلے ہی اوور میں پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری، صاحبزادہ فرحان 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے فوراً بعد ہی صائم ایوب بھی صفر پر کیچ دے بیٹھے

پاکستان کی تیسری وکٹ 29رنز پر گری، جب اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں فخر زمان 13رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئےحسین طلعت صرف 7 رنز پر اپنی وکٹ رشاد حسین کو دے بیٹھے، پانچویں وکٹ 49 رنز پر گری کپتان سلمان آغا 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔شاہین شاہ آفریدی نے 13ویں اوور میں اننگز کا پہلا چھکا لگایا، مگر اگلے اوور میں تسکین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

آل راؤنڈر شاہین شاہ آفریدی تیز کھیلنے کی کوشش میں 19 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، اس وقت پاکستان کا اسکور 71 رنز تھا۔ ساتویں وکٹ 109رنز پر گری، محمد حارث 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔مجموعی اسکور میں صرف 11 رنز کے اضافے پر محمد نواز 25 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد 3 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، مہدی حسن اور رشاد حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مستفض الرحمٰن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رنز بناکر اوور میں کیچ ا و ٹ

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار