Nawaiwaqt:
2026-07-24@09:17:19 GMT

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں نعمان علی نے جنوبی افریقا کیخلاف چھ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ نواں موقع تھا جب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز اقبال قاسم کے پاس تھا جنہوں نے آٹھ مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وکٹیں حاصل نعمان علی

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق