گنڈاپور کا استعفا موصول نہیں ہوا‘ گورنر ہاؤس کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(نمائندہ جسارت)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا استعفا موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس آفیشلی وزیراعلیٰ کا استعفا
نہیں آیا، جب استعفا آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا ملٹری سیکرٹری کو استعفی موصول ہونا فیک نیوز ہے، جب ووٹنگ ہوگی تو ایک نہ ایک شخص نے وزیراعلیٰ بننا ہے، جس کی زیادہ ووٹنگ ہوگی وہی وزیراعلیٰ بنے گا، اپوزیشن جماعتوں کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم نواز کی صفائی مہم پر مطمئن ہوں: فیصل کریم کنڈی
— فائل فوٹوگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی صفائی مہم پر مطمئن ہوں۔
فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پانی میری مرضی اور ہم ریاست کو بجلی دے رہے ہیں جیسی باتیں صوبائیت کو ہوا دے رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مناسب فورم پر چاروں صوبوں کو بولنا چاہیے، بہت جلد بڑے بیٹھ جائیں گے، ایسا نہ ہو کہ پھر آنکھیں نہ ملا سکیں، ایمل ولی سے سیکیورٹی لے کر غلط کیا گیا، ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینا ان کی چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کیا آپ انتہا پسندوں کو دعوت دے رہے ہیں، دونوں صوبوں سے درخواست کرتا ہوں کہ سیکیورٹی واپس دی جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا قابل ترس ہیں، وہ کہتے ہیں سیکیورٹی واپس نہیں لی، آپریشن کا کہتے ہیں مجھے نہیں پتا، وہ اپنی پالیسی بتا دیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو تو کہتے ہیں کہ ریاست کے ساتھ ہوں نہ ہو تو دہشتگردوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو اپنے بھائی کی وزارت نہ بچا سکا تو عدم اعتماد کی تحریک کیسے لائیں گے، وزیراعلیٰ کے خلاف پی ٹی آئی والے ایف آئی آر کاٹیں کہ خاتون یہاں سے کیسے اٹھا لی۔
اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اگر وزیراعلیٰ کو کچھ نہیں پتا تو حکومت کون چلا رہا ہے۔