گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کرلی۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا ، اس لیے عوام کی دلچسپی کم رہی۔
انہوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ایف سی کے جوانوں نے جانوں کی قربانیاں دے کر اپنے دیگر ساتھیوں کو بچایا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کےلیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی حمایت ضروری ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا تعاون ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پالیسیاں جلسےجلوسوں میں نہیں بنتیں، خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق صوبائی حکومت کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افغان باشندے ملوث تھے، افغانستان کو بتا چکے ہیں، بھارت اور اسرائیل ان کی زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر فیصل کریم کنڈی دہشت گردی کے کہا کہ
پڑھیں:
انتخابات پرامن‘ ٹرن آؤٹ کم رہا: چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد (وقائع نگار) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا، اس انتخاب میں نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔ میڈیا سے گفتگو میں سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پی کے کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں۔ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے۔ کم ٹرن آؤٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کمشن نے بلاتفریق ایکشن لیا۔ ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں،کچھ شکایات کا کمشن نے خود نوٹس لیا۔ ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایات موصول نہیں ہوئی، لوکل گورنمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک وزیر اور امیدوار کو نااہل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ایک لیگل سکیم ہے، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، کمشن وقتاً فوقتاً اپنی تجاویز حکومت کو بھیجتا رہتا ہے۔ کمشن کے پاس ٹربیونل کو ہدایات دینے کا کوئی اختیار نہیں۔