میرے پاس علی امین گنڈا پور کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے پاس وزیراعلیٰ کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں، پوری پی ٹی آئی آج یوم نجات منا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میرے پاس
پڑھیں:
اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے گرفتاری کے احکامات جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-2
اسلام آباد ( آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈا پورپیرکوبھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔