گورنر سے درخواست ہے علی امین کا استعفیٰ قبول کریں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری گورنر کے پی سے درخواست ہے کہ وہ علی امین گنڈاپور کا وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ قبول کریں تاکہ بہتر انداز میں ٹرانزیشن ہو۔
بیرسٹر گوہر نے سینیٹر علی ظفر کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی دنوں بعد بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، وہ ٹھیک اور ہائی اسپرٹ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کا ٹرائل مکمل ہو گیا ہے، 13 اکتوبر کو حتمی دلائل ہوں گے، امید ہے منگل بدھ تک فیصلہ آئے گا، بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف یہ پانچواں بوگس کیس ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر آج میں اپنی سیٹ سے استعفٰی دے دوں تو تحریک انصاف کا وجود ختم ہوجائے گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ یہ سارے کیسز سیاسی ہیں تاکہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اندر رکھا جائے، نئے وزیرِ اعلیٰ کے منصب سنبھالنے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کابینہ کے نام فائنل کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس 14 قائمہ کمیٹیاں ہیں، نیا وزیرِ اعلیٰ وہی ہے جو بانیٔ پی ٹی آئی نے نامزد کیا، ہماری پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی پر میرے ساتھ کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بہت سارے فیصلوں پر بانیٔ پی ٹی آئی مشورہ نہیں کرتے، وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی بانیٔ پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے جو پارٹی کو قبول ہے۔
اس موقع پر سینیٹر علی ظفرنے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ کابینہ فی الحال یہ ہی چلے گی آگے دیکھ لیں گے اگر کوئی تبدیلی کرنی پڑی، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی ایک آئینی عمل ہے، آئینی عمل میں اگر کسی نے رکاوٹ ڈالی تو بھر پور احتجاج کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے پی ٹی ا ئی کے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
پڑھیں:
گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ
—فائل فوٹوگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے شعر لکھا ہے کہ اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا ہے۔
گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔