لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کے عوض صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ادائیگیاں ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر کراس چیک کی صورت میں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نیپرا پالیسی کے تناظر میں یہ عمل مکمل کیا جائے گا اور صارفین کو بجلی کے بلوں پر اضافی رقوم کی وصولی کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈویژن اور ریونیو آفیسر نیٹ میٹرنگ کنکشن کی انسپکشن کرنے کا پابند ہو گا جبکہ انسپکشن کے بعد ٹیسٹ چیک پرفارما کی بنیاد پر ریونیو آفس کیس تیار کرے گا۔یہ کیس ریونیو آفس سے فنانس کو بھجوایا جائے گا، جہاں منظوری کے بعد ایکسپورٹ شدہ یونٹس کی قیمت کراس چیک کی صورت میں صارفین کو ادا کر دی جائے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صارفین کو

پڑھیں:

گردشی قرض سے متعلق معاہدہ، بجلی صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا؛وزارت خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے بجلی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرض سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ معاہدے کو مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ٹاسک فورس نے توانائی بحران کے بڑے چیلنج پر قابو پا لیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے معاہدہ طے پایا۔

 وزارت خزانہ کے مطابق  660 ارب روپے کے پرانے قرضے ری سٹرکچر جبکہ 565 ارب روپے کی نئی فنانسنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور ادائیگیاں پہلے سے عائد تین روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج سے ہوں گی۔

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 660 ارب روپے کی گارنٹیز سے زرعی، ایس ایم ای، ہاؤسنگ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری ممکن ہوگی۔

وزیر خزانہ کے مطابق یہ کامیابی مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی شعبے کے دیرینہ مسائل کو پائیدار اصلاحات کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے خوشخبری
  • ایف بی آر کا ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا
  • گردشی قرض سے متعلق معاہدہ، بجلی صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا؛وزارت خزانہ
  • سکیورٹی سافٹ ویئر کی عدم فراہمی،سولر سمیت متعددبجلی کنکشنز التواء کا شکار
  • کراچی میں چلنے والی گاڑیوں کی عمر کی حد مقرر، ہیوی ٹرانسپورٹ کیلئے ٹریکنگ سسٹم لازمی قرار
  • کراچی میں گاڑیوں کی عمر کی حد مقرر، ہیوی ٹرانسپورٹ پر ٹریکنگ سسٹم لازمی
  •  سوئی ناردرن کا گھریلو صارفین سے ایل این جی پر درخواستیں لینے کا فیصلہ
  • لیسکو :خراب وجلنےوالےسنگل میٹرزکوپرانےمیٹرزسےتبدیل کرنے کافیصلہ