12ربیع الاول پر نشتر پارک میں عاشقان رسول کا اجتماع،اسوہ رسول صل اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
کشمیر وفلسطین سرحدی تنازع نہیں، امت مسلمہ کا ایمانی مسئلہ ہے، شاہ عبدالحق قادری
کراچی : نبی مہرباں، آخر الزماں، سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے 15 سو سالہ جشن ولادت پر کراچی میں مرکزی جلوس جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کرام کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ اور صدر سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچا جہاں میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ پندرہ سو سالہ میلا النبی چراغاں اورظاہری خوشیوں کا نام نہیں بلکہ اس کی اصل روح اسوہ رسولﷺ کو اپنانا اور اپنی اتباع رسول کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا ہے ، ہمارے سیاسی، معاشرتی اوراقتصادی مسائل کا حل نظامِ مصطفیٰ کے عملی نفاذ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ، اللہ کے نبی ﷺ رحمت للعالمین بنا کر بھیجے گئے۔سیرت النبی ﷺ کو اپنائے بغیر جشن میلاد النبیﷺ ادھورا ہے۔محبتِ رسول کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوسکتا۔
شاہ عبدالحق قادری نے کہ آئینِ پاکستان میں شامل تحفظِ ختمِ نبوت اور ناموسِ رسالت کے قوانین میں کسی بھی قسم کی ترمیم، تبدیلی یا چھیڑ چھاڑ مسلمانانِ پاکستان پر گزبرداشت نہیں کریں گے
شاہ عبد الحق قادری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی دہشت گردی تاریخ کا بدترین باب ہے۔ فلسطین اور کشمیر سرحدی تنازع نہیں بلکہ یہ امتِ مسلمہ کا ایمانی مسئلہ ہے، قبلہِ اول بیت المقدس کی حفاظت ہرمسلمان پرلازم اورایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، انتشاری ٹولے نے ہمیشہ ملک میں فتنہ فساد برپا کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں دوبارہ بسایا، بانی پی ٹی آئی اقتدارکے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔