مون سون کا خطرناک اسپیل کراچی پر برسنے کو تیار، مختلف علاقوں میں بارش شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شدید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے جب کہ مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع ہیں، جن میں بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی موسم کا نظام ہے جو بھارت کی جانب سے سندھ میں ڈیپریشن یا ڈیپ ڈیپریشن کی صورت میں داخل ہو رہا ہے اور اس کا راستہ بھی غیر واضح اور پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے بارش کی شدت مختلف علاقوں میں متغیر رہ سکتی ہے۔ شدید بارشوں کے پیش نظر شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ملیر ندی میں بھی گزشتہ روز سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جو طویل عرصے سے خشک رہی تھی۔
موسمی صورتحال کے باعث جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام کلاسز آن لائن لی جائیں گی۔ وائس چانسلر کے مطابق، طلبا اور اسٹاف کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز سے کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔
کراچی میں دوپہر ایک بجے کے بعد ایم اے جناح روڈ، صدر، لائٹ ہاس سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ بعد ازاں گلستان جوہر، گلشن حدید، شاہراہ فیصل، کورنگی، بہادر آباد، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا آغاز ہوگیا۔محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں، ننگی تاروں اور گہرے پانی والے مقامات سے دور رہیں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے و واجبات جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان نیب نے بیڑا غرق کردیا، اس کا کوئی پرسان حال نہیں، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پی ایچ اے راولپنڈی کا مری روڈ کو جاذبِ نظر اور سرسبز بنانے کا منصوبہ جاری شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط پاکستان اور ترکیہ کا تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مختلف علاقوں میں بارش

پڑھیں:

کراچی: مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے، پولیس

---فائل فوٹو 

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ای چالان کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس موبائلز اور دیگر سرکاری گاڑیوں کے بھی بڑے پیمانے پر ای چالان کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے ہیں۔ بھاری جرمانے پانے والی گاڑیوں میں 2 بسیں، 3 کرین اور 5 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔

تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 39 ٹرکوں، 25 ڈمپرز اور 107 واٹر ٹینکرز کے بھی ای چالان کیے گئے ہیں۔

تیز رفتاری پر کُل 156، سگنل توڑنے پر ایک، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 27 ہیوی وہیکلز کے چالان کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکرز کے ذریعے پکڑی گئی تیز رفتار گاڑیوں پر 20 ہزار جرمانہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری دورسے پانی بھربے پرمجبورہے
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • یورینیم افزودگی روکیں گےنہ میزائل پروگرام پر مذاکرات کریں گے: ایران کا دوٹوک جواب
  • پنجاب میں ائیر کوالٹی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • کراچی: مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے، پولیس