وزیراعظم کا ٹیکس دہندگان کو کاروبار دوست ماحول دینے اور ٹیکس چوروں کو پکڑنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
وزیراعظم کا ٹیکس دہندگان کو کاروبار دوست ماحول دینے اور ٹیکس چوروں کو پکڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس دہندگان کو کاروبار دوست ماحول دینے اور ٹیکس چوروں کو پکڑنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات کیحوالے سے جائزہ اجلاس میں ٹیکس دہندگان کی پزیرائی کے لئے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کے لیے کاروبار دوست ماحول اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس چوروں کو پکڑنے کا حکم دیدیا۔
اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے ذمہ دار شہری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ ان کی پزیرائی اور ٹیکس چوروں کی سرزنش ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے مفید ثابت ہو گی ۔ ٹیکس چوروں کی شناخت اور ان سے محصولات کی وصولی کے لیے پروفیشنلز کی خدمات لی جائیں ۔ اس مقصد کیلئے نا صرف ایف بی آر میں موجود افرادی قوت بلکہ نجی شعبے کی خدمات بھی حاصل کی جائیں ۔
ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کے حوالے سے عوام کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے ۔ کسٹم کلیئرنس میں مس ڈیکلیریشن اور انڈر انوائسنگ کے تھرڈ پارٹی جائزے کے لئے بہترین بیرون ملک آڈیٹرز کا انتخاب کیا جائے ۔ تھرڈ پارٹی جائزے سے سسٹم کے اندر خامیوں کی نشاندہی اور اس کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مس ڈیکلیریشن اور انڈر انوائسنگ کے تھرڈ پارٹی جائزہ کے لئے ایک سائنٹفک آڈٹنگ نظام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس جائزے سے مرتب شدہ نتائج کو رسک مینیجمنٹ سسٹم میں بہتری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مملکت آصف علی زرداری کا رواں ہفتے چین جانے کا امکان، تیاریاں شروع صدر مملکت آصف علی زرداری کا رواں ہفتے چین جانے کا امکان، تیاریاں شروع مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئے حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی،گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا بل کمیٹی سے... مون سون کا خطرناک اسپیل کراچی پر برسنے کو تیار، مختلف علاقوں میں بارش شروع وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے و واجبات جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کاروبار دوست ماحول ٹیکس دہندگان کے لئے کے لیے
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان ہے،مجوزہ منی بجٹ لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے، درآمدی اشیا ء پر جون میں کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگائی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق حکام ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانکس اشیا ء پر 5 فیصد لیوی زیرغور ہے،قیمت کی حد طے ہونا باقی ہے، منی بجٹ میں 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی لگژری گاڑیوں پر لیوی کی تجویز تاہم اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی۔
مجوزہ منی بجٹ سے کم از کم 50 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف ہے۔سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے۔ لیوی صوبوں کے ساتھ شیئر نہیں ہوگی، آمدن براہ راست مرکز کو ملے گی۔ایف بی آر کے مطابق اگست میں ٹیکس وصولی میں 50 ارب روپے شارٹ فال ہوا، اگست میں 951 ارب ہدف کے مقابلے 901 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، جولائی تا اگست ٹیکس ریونیو میں قریبا 40 ارب روپے کمی آئی۔رواں سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے تاہم سیلاب، بجلی و گیس کا کم استعمال اور کاروباری سرگرمیوں میں سستی کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔