صادقین سے مراد آل محمد (ص) ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
جیکب آباد میں عوام گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی دسویں برسی کے موقع پر عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس اور لبیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ریلی منعقد کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آلِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ طیبہ دین اسلام کی راہ میں بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ قرآن مجید نے ہمیں سچوں کے ساتھ ساتھ رہنے کا حکم دیا۔ صادقین سے مراد آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد میں پھول باغ محلہ میں ذوالفقار علی ڈومکی اور استاد محمد بخش ڈومکی کی والدہ محترمہ کے سوئم کی مناسبت سے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام صدیق اکبر ہیں جو معیارِ حق و صداقت ہیں۔ پیغمبر اسلام (ص) نے آپؑ کو صدیقِ اکبر اور فاروقِ اعظم کا لقب عطا فرمایا۔ حدیث نبوی (ص) کی روشنی میں امت کی ہدایت کا واحد راستہ قرآن مجید اور آئمہ اہل البیت علیہ السلام سے تمسک ہے، کیونکہ اہل البیت (ع) ہی کشتی نجات، چراغِ ہدایت اور بابُ حطہ ہیں۔
قبل از ایں چنہ محلہ میں مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے اعلان کیا کہ 23 اکتوبر کو شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی دسویں برسی کے موقع پر عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس اور لبیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ریلی منعقد کی جائے گی، جس میں علمائے کرام، وارثان شہداء اور مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماء شریک ہوں گے۔ برسی شہداء کے موقع پر مقتل شہداء پر شمع روشن کر کے شہدائے سانحہ شب عاشور کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سالانہ عظمت شہداء کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ عزاداری ونگ کے مرکزی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماء شریک ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود کرتے ہوئے جیکب آباد
پڑھیں:
بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو کو موسیقار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ بلال مقصود نے کہا چند دنوں سے پارک میں روز دو یا تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، آج تو تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے۔ ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہاکہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوارک حاصل کرتے ہیں، ہو سکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خوانی کا شکار ہوئے ہوں۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی پارک کا دورہ کیا تاہم کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہ مل سکا، پارک میں مردہ چیل اور کوے بھی نہیں نظر آئے۔