چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے لیے کون کون سے منصوبوں کی منظوری دی؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کو سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں بورڈ کے ممبران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہری سہولت، اسپتالوں کی بہتری اور انتظامی امور سے متعلق متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کیے جائیں گے اور قبرستانوں میں اضافی میت بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو دکھ کی گھڑی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
مزید پڑھیں: شاہ اللہ دتہ میں اسپورٹس انکلیو بنایا جائے گا، چیئرمین سی ڈی اے
کیپیٹل اسپتال کے معیار کو بہتر بنانے اور آمدن بڑھانے کے لیے انسٹیٹوشنل بیسڈ پرائیویٹ پریکٹس (آئی بی پی پی) کے تحت پرائیویٹ مریضوں کی فیسوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ چیئرمین نے اسپتال کے لیے جدید کمپیوٹرز اور کیش لیس نظام کے آلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
سی ڈی اے انٹرنشپ پالیسی 2025 کی منظوری دی گئی، جس کے تحت پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل گریجویٹس کو شفاف اور میرٹ پر مبنی انٹرنشپ فراہم کی جائے گی تاکہ ادارے میں جدید مہارتوں سے لیس افرادی قوت میسر ہو۔
مزید پڑھیں: اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
اجلاس میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اے این ایف آفس کے قیام اور اسلام آباد میں پولیس اسٹیشن کی تعمیر کے لیے زمین کی منظوری دی گئی۔ سیکٹر F-10 کی سروس روڈ (ایسٹ) کا نام قومی کھلاڑی ’ارشد ندیم روڈ‘ رکھنے کی تجویز وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی۔
اسلام آباد میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی لینڈ فل سائٹ کے استعمال کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) کے ساتھ کرایہ اور خدمات کی مدت میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: دکھ کے لمحات میں شہری سہولت، قبر کھدائی اور میت بس سروس اب بلا معاوضہ
علاوہ ازیں، گریڈ 15 اور 16 میں تعینات سٹیٹسکل اسسٹنٹ ملازمین کے اپ گریڈیشن کے طریقہ کار کی منظوری فنانس ڈویژن کے رولز کے مطابق دی گئی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام فیصلہ جات پر شفاف اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری سہولت کی فراہمی بہترین انداز میں ممکن ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری دی اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
سٹی 42: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کلوبائیف کا شکریہ ادا کیا۔ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونے پر اسحاق ڈار کی رکن ممالک کو مبارکباد، تنظیم کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان شنگھائی اسپرٹ، علاقائی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی امن و سفارتکاری کی کوششوں کی مثال قرار دیا،ایس سی او وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او سربراہان کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے تیار ہے ۔
اسحاق ڈار نے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رکن ممالک کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا