دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز

ملتان (سب نیوز)دریائے چناب ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے،انتظامیہ کی جانب سے شیر شاہ کے مقام پر بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پانی کی سطح تین سو چورانوے عشاریہ پانچ صفر پر پہنچے پر بریچنگ کر دی جائے گی۔
شیرشاہ کے مقام پرپانی کا بہاو 4لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،ہیڈتریموں،5لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ چکا،انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،سیلاب کے باعث 10افراد کے جاں بحق ہونیکی تصدیق ہوگئی ہے،سیکڑوں افراد کا کشتیوں کے ذریعے انخلا ہوا ہے،جبکہ اب بھی متعدد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
لیاقت پورمیں سیلاب متاثرین کی ایک اورکشتی الٹ گئی،کشتی میں کمسن بچوں اورخواتین سمیت چودہ افراد سوارتھے،مقامی افراد نے 13 افراد کو بچالیا، 9 ماہ کے بچے کی تلاش جاری ہے،بند ٹوٹنے سے متاثرہ 16 دیہات سے 2 ہزار افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا، مظفر گڑھ میں زمیندارہ بند ٹوٹ گیا،متعدد بستیاں پانی میں گھر گئیں اور ہزاروں ایکڑ پر فصلوں کو نقصان ہوا۔
علی پورمیں سلابی پانی نے تباہی مچا دی،70 فیصد علاقے ڈوب گئے،نواحی شہرسیت پورمیں بھی پانی داخل ہوگیا،شہرسے تین کلومیٹر دوربستی مہیسرمیں بھی پانی داخل ہوگیا،بڑی تعداد میں متاثرین نقل مقانی پرمجبور ہیں،بروقت اقدام نہ کیے گئے تو شہرکو شدید خطرہ لاحق ہے۔سیلاب سے پنجاب کے 26 اضلاع جبکہ 4 ہزار 364 بستیاں متاثر ہوئیں،پنجاب بھر میں 61 اموات ہوچکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا ٹیکس دہندگان کو کاروبار دوست ماحول دینے اور ٹیکس چوروں کو پکڑنے کا حکم وزیراعظم کا ٹیکس دہندگان کو کاروبار دوست ماحول دینے اور ٹیکس چوروں کو پکڑنے کا حکم صدر مملکت آصف علی زرداری کا رواں ہفتے چین جانے کا امکان، تیاریاں شروع مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئے حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی،گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا بل کمیٹی سے.

.. مون سون کا خطرناک اسپیل کراچی پر برسنے کو تیار، مختلف علاقوں میں بارش شروع وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے مقام پر کا فیصلہ

پڑھیں:

قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

کراچی:

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔

دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
  • دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
  • زیرِ زمین پانی اور آبی ذخائر کو گندے پانی بچانے کےلئے پنجاب میں ہاﺅ سنگ سوسائٹیز کیلئے سخت فیصلہ
  • گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سکھر بیراج پر دباؤ برقرار، کچے سے نقل مکانی جاری
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی سیلابی صورتحال پر بریفنگ
  • سیلابی ریلوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال