ملتان میں سیلابی صورتحال برقرار، شیر شاہ بند توڑے جانےکے پیش نظر عوام کی نقل مکانی
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ملتان میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جب کہ شیر شاہ بند پر متوقع بریچنگ کے پیش نظر رات گئے سے لوگوں کی شیر شاہ کے قریب بستیوں سے نقل مکانی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، دریائے چناب میں ہیڈ تریموں سے نکلنے والے پانچ لاکھ 43 ہزار کیوسک ملتان کی حدود میں داخل ہوگیا جب کہ ہیڈ محمد والا کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔
محکمہ انہار کی گیچ 413.
ایم این اے عبد القادر گیلانی اور ایم این اے علی قاسم گیلانی نے لوگوں سے گھر خالی کرنے کی اپیل کی ہے، اس کے بعد رات گئے سے لوگوں کی شیر شاہ کے قریب بستیوں سے نقل مکانی جاری ہے۔
حکام شہری علاقوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اگلے 48 گھنٹوں میں آبی ریلا ملتان کی طرف بڑھے گا، جس سے شہر کے لیے صورتحال نہایت سنگین ہو جائے گی جو پہلے ہی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے۔
سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے بند کے ساتھ آباد بستیوں میں رہنے والوں سے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو شیر شاہ، گگرا کچور، موضع ہمر اور دیگر قریبی علاقوں کی طرف موڑا جائے گا تاکہ سیلابی دباؤ کو توڑا جا سکے اور مزید نقصان سے بچا جاسکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیر شاہ بند
پڑھیں:
جلال پور پیر والا: ایم 5موٹر وے ٹول پلازہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-35