وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی کو اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کووریج سے روک دیا گیا، پولیس نے موبائل فون بھی چھین لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کووریج کرنے پر وی نیوز کے سینیئر رپورٹر بلال عباسی سے پولیس نے موبائل فون چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی منتقل
بلال عباسی کو اپنے پیشہ فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور انہیں کام سے روکے جانے کی وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود نے شدید مذمت کی۔
وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی سے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کوریج کرنے پر پولیس کے ایس ایچ او نے موبائل ضبط کر لیا
پولیس بھی لگتا ہے علیمہ خان کے اشاروں پر چل رہی ہے
— Ammar Masood (@ammarmasood3) September 9, 2025
ایکس اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک پیغام میں عمار مسعود نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ پولیس نے یہ کارروائی علیمہ خان کے کہنے پر کی ہے اور ان کے اشاروں پر چل رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل بلال عباسی بلال عباسی سے پولیس کی زیادتی چیف ایڈیٹر وی نیوز عمار مسعود وی نیوز رپورٹ بلال عباسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بلال عباسی بلال عباسی سے پولیس کی زیادتی اڈیالہ جیل بلال عباسی نیوز کے علیمہ خان
پڑھیں:
ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔یہ اعلان ایرانی صدر کی جانب سے ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ رکھتا تھا نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عمارتیں تباہ کر دینے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے سائنس دانوں کے پاس اب بھی وہ تمام ضروری علم و ہنر موجود ہے۔