لاہور: اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ چوہنگ سے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
لاہور:
قلہ گجر سنگھ پولیس نے اغوا ہونے والے 3 سالہ بچے ناسق حسین کو چوہنگ سے بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز حاجی کیمپ پر شاپنگ کیلئے آئی فیملی کے ساتھ موجود بچے کو ملزم نے اغواء کرلیا تھا جس پر بچے کے والد نے مقدمہ درج کرایا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن خالد سعید کو بچے کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو سی سی ٹی وی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کرلیا، بچہ والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی خالد سعید کا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے جس کو مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن
پڑھیں:
کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے، ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔