کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
فائل فووٹو۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 20 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کیا۔ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہیں، انھیں گرفتار کرنا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزماں کیخلاف 16 ستمبر کو مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔