سرگودھا: خاتون اور ساتھیوں نے زمیندار کو لوٹ لیا، نقدی اور موبائل لے اُڑے
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
سرگودھا کے علاقے سیداں کالونی دھریمہ میں ایک انوکھی واردات پیش آئی جہاں برقع پوش خاتون نے ساتھوں کے ساتھ مل کر زمیندار کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ زمیندار نے بیان دیا ہے کہ خاتون نے موٹر سائیکل پر لفٹ لے کر واردات کی، ملزمہ اور اس کے ساتھی اسلحے کے زور پر 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ تین ملزمان کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں، دو زخمی ڈاکوؤں سمیت 7 ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو زخمی ڈاکوؤں سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
سکھن پولیس نے پیرانو گوٹھ کی روڈ نمبر 12 پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں راشد اور زبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان شہاب الدین، سیم مسیح، ساحل، رضا محمد اور شاہ زیب کو گرفتار کیا۔
ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔