اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔

سی ڈی اے نے کھیلوں کے میدان پچاس پچاس لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا جس پر اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے  درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ 

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان عام شہریوں کے لیے ہیں جنہیں سی ڈی اے بھاری رقم کے عوض نیلام نہیں کرسکتا، قانون کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کھیل کے میدانوں کا انتظام سنبھال سکتی ہے سی ڈی اے نہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدانوں کی نیلامی سے کرکٹ اور فٹ بال گراؤنڈز عام شہریوں کے لیے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری