نیا سال نیا آغاز ، کیش ختم ، صرف آن لائن پیمنٹ، کیو آر کوڈ ایکٹو کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
طیب سیف: نیا سال نیا اسلام آباد ، کیش کا استعمال ختم ، صرف آن لائن پیمنٹ ہو گی،اسلام آباد کے بڑے سستے بازار میں کیو آر کوڈ کو ایکٹو کر دیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے بتایا کہ شہر کے بڑے شاپنگ سٹور اور مال پر بھی کیو آر کوڈ کی تنصیب کا کام جاری ہے،سال کے آخر تک اسلام آباد کی ہر دکان پر کیو آر کوڈ نافذ العمل ہو گا ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور ، بائیکیا اور لوڈر والا بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے پیمنٹ وصول کرے گا ،کیو آر کوڈ کو سٹیٹ بینک کی راست آئی ڈی کے ساتھ منسلک کر کے ادائیگی سسٹم کو آسان بنایا گیا ہے۔
بورڈآف ریونیو کا غیربینکاری ذرائع سےجائیدادکی خریدپرجرمانےعائدنہ کرنےکا انکشاف
محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ تمام بینکس اور ٹیلی کام سیکٹر بھی ہمارے ساتھ کام کر رہا ہے جلد اسلام آباد میں ڈیجیٹل پیمنٹ ہو گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلام آباد کیو آر کوڈ
پڑھیں:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم اسلام آباد پہنچ گئے
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیارابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ 6 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ڈاکٹر عبدالکریم العیسٰی اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق امور زیرِبحث آئیں گے۔