احتجاج میں پرتشدد واقعات، ’ٹی ایل پی کو فوری کالعدم قرار دیا جائے‘
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 10 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کو اسلام آباد پہنچنا تھا جس کے انہوں نے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرنا تھا لیکن یہ احتجاج شروع ہوتے پرتشدد ہوگیا، جس کی وجہ سے سڑکوں کی بندش، موبائل انٹرنیٹ کی معطلی اور احتجاجی شرکا کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ، ’یہ ایک پرتشدد جماعت ہے‘
ٹی ایل پی کے مارچ میں موجود مسلح شرپسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے جس سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ ایمبولیسنز کو بھی راستہ نہیں دیا گیا۔ اس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی اور اس جماعت پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا کیے، گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ چھینا؟
ایک صارف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے اداروں سے مطالبہ ہے کہ ٹی ایل پی کو فوری کالعدم قرار دے کر ان کی فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ناجائز احتجاج میں ہونے والے جانی مالی نقصان کا مقدمہ درج کرکے قرار واقع سزا دی جائے۔
میں اعجاز احمد سکنہ فیصل آباد حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ ٹی ایل پی کو فوری کالعدم قرار دے کر ان کی فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
اور ناجائز احتجاج میں ہونے والے جانی مالی نقصان کا مقدمہ درج کرکے قرار واقع سزا دی جاۓ pic.
— میاں اعجاز (@pmlnymt8585) October 13, 2025
واضح رہے کہ ٹی ایل پی نے 10 اکتوبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے تک مارچ کا اعلان کر رکھا تھا۔ تاہم رُکاوٹوں کے سبب یہ مارچ اسلام آباد نہیں پہنچ سکا اور انھوں نے لاہور سے مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس احتحاجی مارچ کے شرکا نے مریدکے میں قیام کیا ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد راولپنڈی راستے انٹرنیٹ بندش ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی حافظ سعد رضوی گرفتار سعد رضوی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد راولپنڈی راستے انٹرنیٹ بندش ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی حافظ سعد رضوی گرفتار سعد رضوی ٹی ایل پی
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :