مذہب کے نام پر تشدد، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہیے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-08-13
اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانا، سڑکیں بند کر کے عوام کو یرغمال بنانا توہین مذہب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ گزشتہ صبح 12 شہیدوں کے جنازے پڑھنے کی سعادت ملی، وطن کے ان بیٹوں نے مٹی کی محبت میں اپنی جان وار دی، قوم ان کی ممنون احسان ہے، یہ شہید وہ قرض اتار رہے ہیں جو ساری قوم پر واجب ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ممنون اور احسان مند ہونے کی شہادت دینی ہو گی، متحد ہو کے اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہونا ہے۔وزیر دفاع نے یہ بھی لکھا کہ دو سال غزہ میں ظلم اور خون کی ہولی کھیلی گئی کسی کو احتجاج یاد نہ آیا، جب وہاں جنگ بندی ہو گئی تو یہاں احتجاج شروع ہو گیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ وقت آگیا ہے ہمارے معاشرے کو یرغمال بنانا، مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا بند ہونا چاہیے، ہمارا دین قرآن و سنت سب بھائی چارہ، پیار اور محبت کے پیامبر ہیں، نفرتیں اور تقسیم ختم کریں اور دنیا و آخرت سنواریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں