اللہ کے بعد غزہ کے جانبازوں کا شکریہ، انکے قدم چومتا ہوں، فلسطینی قیدی کا جذباتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔"
رہائی پانے والے قیدی نے تمام فلسطینی اسیران کی آزادی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم اپنے اہلِ خانہ سے جا ملے ہیں، ویسے ہی باقی قیدی بھی جلد اپنے گھروں کو لوٹیں۔ رہائی پانے والے قیدی نے مزید بتایا کہ چار دن پہلے ہمیں کوٹھریوں سے نکالا گیا، تب سے ہمیں مارا پیٹا جاتا رہا، بے عزتی کی گئی اور غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہائی پانے والے
پڑھیں:
عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر سزا پانے والے 2 وکلاء کی سزا معطل
فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں سزا پانے والے دونوں وکلاء کی سزا معطل کردی۔
پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس فہیم ولی نے دونوں وکلاء کی اپیل پر سماعت کی، وکلاء کی جانب سے بیرسٹر عامر اللّٰہ اور صدر پشاور ہائی کورٹ بار امین الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ چارسدہ کی عدالت نے جواد خان ایڈووکیٹ اور سکندر حیات ایڈووکیٹ کو ایک ماہ قید، ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
پراسیکیوشن نے بتایا کہ دونوں وکلاء نے جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی تھی، وکلاء کو پاکستان پینل کوڈ 228 اور کوڈ آف کریمینل پروسیجر 476 کے تحت سزا دی گئی۔