اللہ کے بعد غزہ کے جانبازوں کا شکریہ ان کے قدم چومتا ہوں، فلسطینی قیدی کا جذباتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
غزہ:
جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔
مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔"
رہائی پانے والے قیدی نے تمام فلسطینی اسیران کی آزادی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم اپنے اہلِ خانہ سے جا ملے ہیں، ویسے ہی باقی قیدی بھی جلد اپنے گھروں کو لوٹیں۔
رہائی پانے والے قیدی نے مزید بتایا کہ چار دن پہلے ہمیں کوٹھریوں سے نکالا گیا، تب سے ہمیں مارا پیٹا جاتا رہا، بے عزتی کی گئی، اور غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان سلطانز سے علی ترین کی جذباتی علیحدگی، اصولوں پر سمجھوتے سے انکار
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنی ٹیم اور فینز کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیا۔
Ali Tareen’s message for Multan Sultans’ fans. pic.twitter.com/Xl9wgQnw32
— Multan Sultans (@MultanSultans) November 25, 2025
علی ترین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے فینز اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر سیزن میں وہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کو اس خطے کی محنت اور لگن کے بارے میں بتاتے رہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مالی نقصانات کے باوجود وہ کبھی بھی ٹیم سے دور جانے کے بارے میں نہیں سوچے۔ علی ترین نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہر کسی کے پسندیدہ نہیں ہیں، لیکن وہ ہمیشہ ایماندار اور اصولوں پر قائم رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہاں رہنے کے لیے اصولوں سے سمجھوتا کرنا پڑے تو وہ ٹیم کو کھڑے ہو کر چھوڑنے کو ترجیح دیں گے بجائے اس کے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے چلائیں۔
آخر میں علی ترین نے اپنے فینز سے کہا کہ جو بھی اگلے مالک کے طور پر ملتان سلطانز کو سنبھالے، اس کی حمایت کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ قانونی نوٹس پھاڑ دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں