سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں جاری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل پریرا 25، کامل مشارا 22، پتھم نسانکا 17، ونندو ہسارنگا 11، کوشل مینڈس 3، کمنڈو مینڈس 3 جبکہ کپتان داسن شناکا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ سلمان مرزا، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ سری لنکا کا زمبابوے کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول سیریز کے میچ میں سری لنکا ک کپتان داسن شناکا نے زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔