اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند، زیرو پوائنٹ جزوی بحال
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند رہا، زیرو پوائنٹ جزوی بحال کر دیا گیا۔
شہر کی مختلف داخلی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں، پیر ودھائی، منڈی نور، فیض آباد بس اڈے بھی تا حال بند ہیں، روات ٹی چوک بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا، لاہور سے اسلام آباد، ملتان اور سیالکوٹ موٹر ویز کھول دی گئیں۔
راولپنڈی میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، میٹرو بس سروس کی چوتھے روز بھی بند رہی، گجرات میں دریائے چناب کے پل کو دونوں اطراف سے کھول دیا گیا، ٹریفک رواں دواں ہوگئی۔
سیمنٹ سستاہوگیا
لالہ موسی اور کھاریاں سے بھی جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بحال ہوگیا، راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نفاذ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔
دفعہ 144 کے تحت سیاسی، مذہبی اور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مذہبی جماعت کا احتجاج: اسلام آباد پنڈی کے راستے نا کھل سکے، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سڑکیں تیسرے روز بھی بند ہیں۔احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی شاہراہوں پر تاحال کنٹینرز کھڑے ہیں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹرو بس سروس اور لوکل ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے، احتجاج کی وجہ سے مارکیٹیں بھی بند ہیں، ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی تاحال سیل ہے۔ائیرپورٹ جانے والے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ جڑواں شہروں میں مختلف مقامات پر شہریوں اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے، سڑکوں پر ایمبولینسیں پھنس گئیں اور مریضوں کے گھر والے راستہ مانگتے رہے، ایک بچے کی والدہ رو رو کر دہائی دیتی رہیں لیکن اسے اسپتال تک رسائی نہ ملی جبکہ حالت خراب ہونے پر ایک ضعیف مریض کو ایمبولینس میں ہی ڈرپ لگائی گئی۔