ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایاز موتی والا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اپنے بیان میں صدر آل کراچی تاجر الائنس نے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حکومت اور صحت کے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین اور عام آدمی پاکستان کے بانی ایاز میمن موتی والا نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں شروع کی جانے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ ایاز میمن موتی والا نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیو ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جو بچوں کی زندگی پر مستقل اثر ڈالتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی طور پر پلائیں۔
انہوں نے والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حکومت اور صحت کے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔ ایاز میمن موتی والا نے مزید کہا کہ یہ صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو کے خلاف اس قومی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں انہوں نے والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ انسدادِ پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں، ان کے کام میں تعاون کریں، اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موتی والا کو پولیو پولیو کے اپیل کی
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔