خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی سوات میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں پولیو ویکسین ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں خدمات سر انجام دینے والے اہلکار قوم کے محافظ ہیں ،لیویز افسر یاسین شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
(جاری ہے)
منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتون اول نے اس المناک واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو ناقابل علاج بیماریوں سے بچانے کے عظیم مشن پر مامور کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر درحقیقت انسانیت کے دشمن ہیں۔
انہوں نے شہید لیویز افسر کی ہمت اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہے ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ہمارا عزم ہر بچے کے لئے صحت مند، محفوظ اور پولیو سے پاک مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔خاتون اول نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور شہید اہلکار یاسین کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خاتون اول
پڑھیں:
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پولیو مہم کے لئے اپنے خصوصی پیغام میں والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائے ۔(جاری ہے)
گورنرسند ھ نے صوبہ بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری سندھ ہمارا ہدف ہے ۔ گورنرسندھ نے پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔