سٹی42 : اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

 اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے چودھری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

 دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

 شریک ملزم مختار رانجھا کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کر لئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کو بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

 یاد رہے کہ ملزم اعجاز، زوہیب الحسن ، حیدر شفقات، مختار رانجھا نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

 ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 17ہزار سے زائد شہری مستفید

 پراسیکیوشن نے بتایا کہ عدالت نے عنایت اللہ لک اور رائے ممتاز سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا، عدالت نے آئندہ سماعت پر اشتہاری ملزمان کا ریکارڈ پراسیکیوشن سے طلب کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 لاہور کی درخواست عدالت نے

پڑھیں:

توشہ خانہ 2کیس: بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کو آخری موقع دیدیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیئے گئے جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا۔

عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری گواہ محسن ہارون پر جرح مکمل کی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو شہادت مکمل ہونے پر تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ عدالت نے 342 کے تحت سوالنامہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دے دیا، دونوں کو دیئے گئے سوالناموں میں 29، 29 سوالات ہیں۔

342کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا گیا اور عدالت نے ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کا بھی موقع دیا۔وکلا صفائی 8 اکتوبر کو 342 کے تحت سوالنامے کے جوابات جمع کروائیں گے۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو ملزمان سے صلاح مشورے کا بھی موقع دے دیا ہے۔ سماعت کے دوران سینیٹر علی ظفر، سینیٹر مشال یوسف زئی، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ ، کے پی حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف اور عمران خان کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بلال بٹ جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید اور شہروز گیلانی بھی عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • 26 نومبر احتجاج: علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • 26نومبر احتجاج کیس ؛علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست خارج ،قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
  • مجھ سمیت متعدد لوگوں کو میسج آتے ہیں کہ آپ بی آئی ایس پی کے حقدار ہیں؛جسٹس علی ضیا باجوہ 
  • 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواستیں منظور
  • توشہ خانہ 2کیس: بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کو آخری موقع دیدیا گیا
  • سردار تنویر علیاس کی حاضری سے استثنیٰ پر عدالت کا فیصلہ
  • انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ وقاص اکرم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • اے پی پی ملازمین کیخلاف درج مقدمہ، سابق ڈائریکٹر چائنا ڈیسک کی ضمانت منظور