سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت ہوئی۔
جسٹس اعظم خان نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیرالدین، ایف آئی اے اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف اسلام آباد میں دو مقدمات درج ہیں۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس کے خلاف
پڑھیں:
پارکس کے کمرشل استعمال پر جماعت اسلامی کی درخواست پر میئر کراچی سمیت دیگر عدالت طلب
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے پارکوں کے کمرشل استعمال سے متعلق جماعت اسلامی کی جانب سے مئیر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر میئر کراچی، ڈائریکٹر پارکس اور ڈی جی کے ڈی اے کو 21 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ میں پارکوں کے کمرشل استعمال سے متعلق جماعت اسلامی کی جانب سے مئیر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں پر کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میئر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو اب تک واگزار نہیں کروایا۔ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
عدالت نے میئر کراچی، ڈائریکٹر پارکس اور ڈی جی کے ڈی اے کو 21 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل اور 9 ٹاون چیئرمین کی آئینی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔