پیپلز پارٹی پنجاب حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-8-11
لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کو کمزور کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے اور سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کی نیت کیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے کئی معافیاں ادھار ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کس چیز کی معافی مانگیں؟ سندھ والے ہر معاملے میں صوبائیت کارڈ کھیلتے ہیں اور پنجاب کے معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روزانہ پریس کانفرنسز کر رہی ہے اور سخت زبان استعمال کر رہی ہے، پنجاب حکومت بھی اپنے موقف کا جواب دے سکتی ہے، لیکن وقت کی کمی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آئی ایس پی کے سروے پر کئی سوالات اٹھائے گئے، جبکہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے سروے ہو رہا ہے اور 17 اکتوبر کو متاثرین کو چیکس تقسیم کیے جائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول نے کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم کے خلاف بیان دیا، لیکن قصور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہی ہے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری پر اقدامات کو سراہا ہے، امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس نے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو بھی سراہا، مریم نواز کا جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے، امریکی کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ یہ اقدامات سرمایہ کاری کا پُرکشش موقع ہیں۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کو 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ بھٹوں سے جبری مشقت ختم کر کے عالمی ذمہ داری پوری کی، امریکی قانون سازوں نے واضح کیا پنجاب اقتصادی تعاون کا دروازہ ثابت ہوسکتا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز بھرپور محنت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے رہی، وزیرِ اعلیٰ کی محنت اور ذمہ داری کے سبب دنیا کو ان کے کام نظر آرہے ہیں، مریم نواز کا کام اور ان کے فلاحی منصوبے عالمی سطح پر ان کی پہچان بن رہے ہیں۔
مزید :