جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کاعدالت میں پیش ہونے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (نمائندہ جسارت) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، جہاں فریقین کے وکلا موجود تھے، مگر عمران خان کی عدم پیشی نے کارروائی کو متاثر کیا۔ عدالت نے عمران خان کو پیشی کے لیے 3مرتبہ پیغام بھجوایا تاہم جیل حکام نے آگاہ کیا کہ عمران خان کی طبیعت ناساز ہے اور وہ پیش نہیں ہوسکتے۔ عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے وکیل فیصل ملک جبکہ پراسیکیوشن کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں موجود رہے۔عدالت نے وکلا صفائی کو بتایا کہ کیس کا جیل ٹرائل دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور آج کی سماعت کا مقصد عمران خان کی حاضری لگانا تھا۔ مگر ان کی غیر حاضری کے باعث پراسیکیوشن ٹیم اور دفاعی وکلا تقریباً ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے۔عمران خان کی عدم حاضری پر دلائل سننے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد عمران خان پر مختلف مقدمات درج ہیں جن میں جی ایچ کیو حملہ کیس بھی شامل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمران خان کی عدالت میں
پڑھیں:
خاتون اغواء کیس، خاتون کی تصاویر ٹک ٹاک پروائرل ، لاہورہائیکورٹ برہم
لاہور(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ میں کاہنہ کے علاقہ سے خاتون کے مبینہ اغوا کے کیس پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون کی تصاویر ٹک ٹاک اکاونٹ پر لگانے پر برہمی کا اظہار کیا ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سےاستفسار کیا کہ والدین نےبچوں کا اندراج نادرا میں کیوں نہیں کروایا ، اگر نادرا میں بچوں کا ریکارڈ موجود ہوتا تو کہیں نہ کہیں سے ٹریس ہوجاتے ۔ دوران سماعت ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے انکشاف کیا کہ خاتون کی تصاویر ٹک ٹاک اکاونٹ پر ملیں ، تفتیش پر پتہ چلا کہ ڈی ایس پی کے گن مین نے وہ اکاونٹ بنایا۔
اس پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کیا اور استفسار کیا کہ کیا آپ لوگوں کا ریکارڈ محفوظ نہیں ہے؟ کیا حساس ریکارڈ ہر ایک کی رسائی میں ہوتا ہے؟ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو حکم دیا کہ سارے کیس کی فائل کورٹ کے حوالے کریں ۔ کیس کی ساری فائل دیکھ کر پھر تاریخ دیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ۔