سہیل آفریدی نے پنجاب کی وزیراعلیٰ کے متعلق نازیبا کلام کرنے کی ابتدا کر دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
سٹی42: راولپنڈی میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے پنجاب کی وزیراعلیٰ پر سخت تنقید کر دی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو "جعلی وزیراعلیٰ" قرار دے دیا۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی کنے میڈیا کیمروں کے سامنے کہا، میرے پاس کورٹ کے آرڈر ہیں مجھے ملنے نہیں دیا جارہا ۔ ہنجاب کی جعلی وزیر اعلی کو بحیثیت عورت شرم آنا چاہئے۔
جو واقعہ یہاں پرسوں ہوا وہ ہماری مشرقی روایات کے خلاف ہے ۔ میرے لیڈر کی بہنوں کو ملنے دینا ان کا حق ہے۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ "بانی کی بہنیں غیر سیاسی عورتیں ہیں"، اس کےساتھ ہی انہوں نے کہا، اگر ان کے ساتھ یہ سب ہورہا ہے تو وہ پھر سیاسی ہیں.
سہیل آفریدی نے کہا، میں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سب کو خط لکھے مگر ملنے نہیں دیا جارہا ۔ عدالتی حکم کو ردی کی ٹوکری میں ہھینکا جارہا ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے تین بار رابطہ کیا مگر رسپانس نہیں ملا ۔ اب مجھے بتایا جائے کہ اب مجھے کیا کرنا چائیے ؟؟؟
سہیل آفریدی نے مزید کہا، "میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں میرا پاسپورٹ انہوں نے لے لیا .میرا پیسہ ہاکستان سے باہر نہیں ہے میں نے کہاں جانا ہے ۔"
پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ
ایک صحافی نے سہیل آفریدی سے یہ بے ہودہ سوال پوچھا، " آپ نے کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے تو کیا آپ وفاق سے علحدگی کا ارادہ ہے."
اس سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا، "پاکستان میرا ہے۔ میں پاکستانی ہوں جو ہاکستان سے علحدگی کا سوچے گا وہ غدار ہے۔"
سہیل آفریدی جو خود 26 نومبر کو ریاست کی املاک اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے مقدمے میں ملوث ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ 26 نومبر کو نہتے شہریوں پر گولیاں چلائی گئیں .ہمارے جتنے احتجاج ہوئے آئین اور قانون کی دائرے میں کئے تھے ۔ جامعہ حفصہ گلگت بلتستان میں جو ہوا وہ یاد رہے گا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا، "جو بند کمرے میں پالیسیاں بنتی ہیں, ملک کو نقصان پہنچتا ہے."
کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا
سرکاری ملازموں کو سنگین دھمکیاں دینے کی ایک حالیہ وائلیشن پر الیکشن کمیشن کی طرف سے اپنے خلاف شروع ہونے والی قانونی کارروائی کے متعلق سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر ہیش کیا گیا۔ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ دھاندلی ہونے نہ دیں۔ میں نے عمر ایوب کے الیکشن میں صرف دھاندلی نہ ہونے کا کہا تھا ۔
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی دل کے عارضے میں مبتلا بچی سے ملاقات، ویڈیو وائرل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دل کے عارضے میں مبتلا کمسن بچی زینب سے ملاقات کی۔
وائرل ویڈیو میں بچی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے شکوہ کرتی ہے کہ یہ ڈاکٹرز علاج کو بالکل نہیں سمجھتے ان کو یونہی بڑا بنایا ہوا ہے اور ہم بھی مجبوری میں ان سے علاج کرا لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ جب آپ ڈاکٹر بن جاو گی تو سب ٹھیک کر دو گی جس پر بچی کہتی ہے کہ ان کو آپ ٹھیک کرو نا آپ سرکاری بندے ہو یہ آپ کا کام ہے۔
بچی: یہ ڈاکٹرز علاج کو بلکل نہیں سمجھتے ان کو یونہی خان یعنی بڑا بنایا ہوا ہے اور ہم بھی مجبوری میں ان سے علاج کرا لیتے ہیں
وزیراعلی: جب آپ ڈاکٹر بن جاو گی تو سب ٹھیک کر دو گی
بچی: ان کو آپ ٹھیک کرو نا آپ سرکاری بندے ہو آپکا کام ہے ! https://t.co/ra4Fxox7X6 pic.twitter.com/OuPWRaNVtX
— Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) November 18, 2025
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے زینب سے فون پر رابطہ کیا تھا اور ان کے پاس گاڑی بھیج کر انہیں اپنے دفتر مدعو کیا۔
زینب نے وزیراعلیٰ سے معصومیت سے شکوہ کیا کہ ’میں بیمار ہوں، لیکن آپ نے میرا نہیں پوچھا‘۔ یہ سن کر وزیراعلیٰ نے نہایت پیار اور شفقت سے اُس سے معذرت کی اور اسے یقین دلایا کہ ہر قدم پر حکومت اُس کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے زینب کے فوری علاج کے احکامات جاری کیے اور اس کے مکمل علاج کی ذمہ داری بھی لی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی