26نومبر احتجاج کیس ؛علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست خارج ،قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست خارج کردی اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی میں 26نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی،علیمہ خان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ درخواستگزار وکلا علیمہ خان کے وکیل نہیں،وکالت نامے کے بغیر وکیل اور موکل کا تعلق قائم نہیں ہوسکتا۔
عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست خارج کردی اورقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،وارنٹ تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں عدم حاضری پر جاری کئے گئے،علیمہ خان پر فردجرم 11اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔
ڈپٹی منیجر شارجہ جیل عبد اللہ محمد عبد اللہ ماہیان الکتبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ایم جنید مرتضیٰ کی ملاقات
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حاضری معافی کی درخواست علیمہ خان کی
پڑھیں:
سنگجانی حملہ کیس: عمر ایوب‘ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-30
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ فاضل جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات کی سماعت کی، جس میں عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔