پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، ہمار ایشو معافی نہیں عوام کو ریلیف دلانا، ندیم افضل چن
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں ہے، ہمارا معافی کا ایشو نہیں متاثرین کو ریلیف دیں، پنجاب میں لوکل باڈی سسٹم ہونا چاہیے، صوبے پر رحم کریں بلدیاتی نظام کو بحال کیا جائے، عدم اعتماد لانے تک ابھی ہماری بات نہیں گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، ہمارا ایشو معافی نہیں عوام کو ریلیف دلانا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم چیف منسٹر سے سوال کرتے ہیں تو انگلیاں توڑنے کی بات کی جاتی ہے، ہمارا بھی کیپٹل اُن کی وجہ سے جا رہا ہے، پنجاب میں لوکل باڈی انتخابات کرائے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی زراعت کے حوالے سے پالیسیاں ٹھیک نہیں،سیلاب زدگان کو ایک ماہ ہوگیا کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ڈپٹی کمشنر کی ڈائری اور سوشل میڈیا پر سیلاب زدگان مہمان ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ راول ڈیم کے ساتھ ریسٹ ہاؤس پر ایک ارب لگا دیا گیا، 6 ماہ میں 9 ارب روپے صرف اشتہارات کی مد میں لگا دیے، پنجاب کے حوالے سے بڑے سیریس ایشوز ہیں، اس بات پر رانا ثنا اللہ سے بحث نہیں کروں گا، ابھی ہماری پارٹی کی میٹنگ نہیں ہوئی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں ہے، ہمارا معافی کا ایشو نہیں متاثرین کو ریلیف دیں، پنجاب میں لوکل باڈی سسٹم ہونا چاہیے، صوبے پر رحم کریں بلدیاتی نظام کو بحال کیا جائے، عدم اعتماد لانے تک ابھی ہماری بات نہیں گئی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنا رویہ جمہوری کرلیں طعنے نہ دیں، یہ پنجاب میں خادم بنیں مالک نہ بنیں، ہم عوام کو ریلیف دلوا کے رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کسی کی جاگیر نہیں ندیم افضل چن کہنا تھا کہ کو ریلیف
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔