لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے دماغوں کی بھی صفائی کر دی جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، بڑا غصہ آتا ہے ان کو کہ مریم پنجاب کی بات کرتی ہے، میں پنجاب کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں نئےسینی ٹیشن فلیٹ کی نقاب کشائی کر دی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں. ستھرا پنجاب پروگرام میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے قابل فخر ہے. اگر پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی کیوں نہیں. ستھرا پنجاب کے ہیروز ہماری ٹیم کا اہم حصہ ہیں.  ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صوبے کے چپے چپے کو صاف کیا. علاقوں کو چمکا دیا، میرا سر فخر سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جہاں بھی جاتی ہوں.ستھراپنجاب کے ہیروز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے. ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیکھ کر لگ رہا ہے یہ میرے فیملی ممبرز ہیں، پنجاب بھرمیں صفائی پروگرام کامیابی سے جاری ہے. پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بھی صفائی کی جا رہی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے بہترین کام کیا. ستھرا پنجاب کی ٹیم نے میرے خواب کو پورا کیا، اتنی خوشی مجھے کسی تقریب میں نہیں ہوئی جتنی آج ہوئی، جب شہبازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو پنجاب کی صفائی نہیں ہو رہی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبہ میں صفائی کا کوئی نظام نہیں تھا. گوگی، پنکی کے دورمیں پنجاب میں تباہی آئی. تبدیلی کے دعوے داروں کے دور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے. آج ستھرا پنجاب کی ٹیم میں ڈیڑھ لاکھ کی فورس ہے. اب پنجاب کے ہر شہر میں اپنی سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خواب جو ایک سال پہلے دیکھا تھا آج حقیقت بن کر سامنے بیٹھا ہے. پہلے پنجاب کے دیہاتوں میں کسی نے توجہ نہیں دی تھی.اب پنجاب کے ہر دیہات میں صفائی ہو رہی ہے. بیٹیاں آتی ہیں تو گھروں کی صفائی کرتی اور گھروں کو سجاتی ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف مجھے جب ملتے ہیں تو شاباش دیتے ہیں. وہ خواب جو ایک سال پہلے دیکھا تھا آج حقیقت بن کر سامنے آچکا ہے. آج پنجاب بھر میں دیہات کے لیول پر صفائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلے کرائم بہت زیادہ تھا.اب کئی شہر ایسے ہیں جہاں کرائم زیرو ہے، پنجاب میں جرائم اور کوڑا کرکٹ کی بھی صفائی کر دی. میں خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان کو بھی پنجاب کی طرح صاف دیکھنا چاہتی ہوں. گلی، محلے گندے ہیں تو اپنی اپنی حکومتوں سے سوال کرو۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ستھرا پنجاب کی نے کہا کہ

پڑھیں:

امریکی کانگریس ارکان کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے۔

خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سراہا گیا ہے۔

امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اس صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے امریکی کانگریس وفد کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم ملاقات

خط میں امریکی کانگریس ارکان نے کہا ہے کہ ہمیں مائیک برکلی اور ڈاکٹر روبینہ فیروز نے آپ کی انتظامیہ کے اس انقلابی اقدام کے بارے میں آگاہ کیا۔

ان کا خط میں کہنا ہے کہ اس اہم شعبے میں جدت سے جبری مشقت کے خاتمے کی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، یہ عمل پنجاب کو غیر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص امریکی کاروباری اداروں کے لیے ایک زیادہ پرکشش مقام بنا دے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے اور مجموعی طور پر پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے اہم ہے، پنجاب اس منصوبے کے لیے ایک پائلٹ صوبے کے طور پر بہترین حیثیت رکھتا ہے، جو آپ کے ملک کے لیے ایک معیار قائم کرے گا۔

امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جدید بنانے سے انسانی حقوق کے معاملات میں بہتری آئے گی، یہ اقدام پاکستان کو طویل مدتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھی زیادہ پرکشش بنا دے گا۔

خط کے متن کے مطابق پاکستان کاکس جبری مشقت کے خاتمے کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے، اگر اس سلسلے میں کاکس کسی بھی طرح مددگار ثابت ہو سکتا ہے تو بلا جھجک ہم سے رابطہ کریں، یہ اقدام پاک امریکا اقتصادی تعلقات اور باہمی تعاون کو مضبوط کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نواز
  • نچلے لیول پر پورا کنٹرول نہ ہو مگر پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن ممکن نہیں، مریم نواز
  • کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
  • نچلے لیول پر شاید پورا کنٹرول نہ ہو مگر پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن ممکن نہیں: مریم نواز
  • امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، حکومتی اقدامات کی تعریف
  • امریکی کانگریس ارکان کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط
  • بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز
  • پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کیلئے ہے:مریم نواز
  • کچھ لوگوں کے ذکر پر گالیاں، دنگا فساد، نوازشریف کے نام پر ترقی ذہن میں آتی ہے: مریم نواز
  • ن لیگ کے سوا کسی نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، مریم نواز