جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج کسی گواہ کی شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی، اڈیالہ جیل سماعت کے دوران استغاثہ کے کسی بھی گواہ کی شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی۔
جیل ٹرائل بحال ہونے کے بعد آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی پہلی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے کسی گواہ کی شہادت ریکارڈ نہ ہو سکی، اس موقع پر پراسیکیوشن ٹیم، گواہان، وکلاء صفائی بھی عدالت میں موجود تھے۔
وکلاء صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں اپنے موکل سے مشاورت اور ہدایات کے لئے ملاقات کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے وکلاء صفائی کی استدعا منظور کرلی، عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عمران خان سے ملاقات کرکے مختلف مقدمات پر مشاورت کرنی تھی اور ہدایات لینی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کیس: عدالت کا اسٹیٹ کونسلتقررکیلئے مراسلہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایمان مزاری کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔
ہادی علی چٹھہ کیجانب سے کفایت اللہ وزیر پہلے ہی اسٹیٹ کونسل مقرر ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کیجانب سے مراسلہ لکھا گیا۔
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں گواہان پر جرح کرنے کا حکم دیا، آج سماعت میں 4 گواہان کیجانب سے بیانات ریکارڈ کروا دیئے گئے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔