کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے خلاف بات کروں گا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے خلاف بات کروں گا: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے دماغوں کی بھی صفائی کر دی جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، بڑا غصہ آتا ہے ان کو کہ مریم پنجاب کی بات کرتی ہے، میں پنجاب کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں نئیسینی ٹیشن فلیٹ کی نقاب کشائی کر دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں، ستھرا پنجاب پروگرام میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے قابل فخر ہے، اگر پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی کیوں نہیں، ستھرا پنجاب کے ہیروز ہماری ٹیم کا اہم حصہ ہیں، ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صوبے کے چپے چپے کو صاف کیا، علاقوں کو چمکا دیا، میرا سر فخر سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جہاں بھی جاتی ہوں، ستھراپنجاب کے ہیروز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیکھ کر لگ رہا ہے یہ میرے فیملی ممبرز ہیں، پنجاب بھرمیں صفائی پروگرام کامیابی سے جاری ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بھی صفائی کی جا رہی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے بہترین کام کیا، ستھرا پنجاب کی ٹیم نے میرے خواب کو پورا کیا، اتنی خوشی مجھے کسی تقریب میں نہیں ہوئی جتنی آج ہوئی، جب شہبازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو پنجاب کی صفائی نہیں ہو رہی تھی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبہ میں صفائی کا کوئی نظام نہیں تھا، گوگی، پنکی کے دورمیں پنجاب میں تباہی آئی، تبدیلی کے دعوے داروں کے دور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے، آج ستھرا پنجاب کی ٹیم میں ڈیڑھ لاکھ کی فورس ہے، اب پنجاب کے ہر شہر میں اپنی سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خواب جو ایک سال پہلے دیکھا تھا آج حقیقت بن کر سامنے بیٹھا ہے، پہلے پنجاب کے دیہاتوں میں کسی نے توجہ نہیں دی تھی،
اب پنجاب کے ہر دیہات میں صفائی ہو رہی ہے، بیٹیاں آتی ہیں تو گھروں کی صفائی کرتی اور گھروں کو سجاتی ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف مجھے جب ملتے ہیں تو شاباش دیتے ہیں، وہ خواب جو ایک سال پہلے دیکھا تھا آج حقیقت بن کر سامنے آچکا ہے، آج پنجاب بھر میں دیہات کے لیول پر صفائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلے کرائم بہت زیادہ تھا، اب کئی شہر ایسے ہیں جہاں کرائم زیرو ہے، پنجاب میں جرائم اور کوڑا کرکٹ کی بھی صفائی کر دی، میں خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان کو بھی پنجاب کی طرح صاف دیکھنا چاہتی ہوں، گلی، محلے گندے ہیں تو اپنی اپنی حکومتوں سے سوال کرو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشامی فوج اور کرد جنگجوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد جنگ بندی طے پاگئی شامی فوج اور کرد جنگجوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد جنگ بندی طے پاگئی پاکستانی اسپن جال سے بچنے کیلئے جنوبی افریقا نے اسپن کھیلنے پر فوکس کرلیا ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور اچھا ہوگا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جوڈو کراٹے ہوں، شیخ رشید احمد صدر مملکت کی سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا ئو پر وزیر داخلہ کو کردار ادا کرنے کی ہدایت ایئر پورٹ پر غیر معمولی گرمجوشی:وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ستھرا پنجاب کی نے کہا کہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کے کینالز منصوبے خلاف آئین قرار دیدیے
پاکستان پیپلزپیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متنازعہ کینال منصوبے کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس کو سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین قرار دیا ہے۔
پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ مریم نواز کے بیانات کا نوٹس لیں اور پارٹی پالیسی واضح کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کینالز منصوبہ ختم ہونے کے باوجود سندھ میں احتجاج کیوں جاری ہے؟
نثار کھوڑو نے کہا کہ سی سی آئی ایک آئینی فورم ہے جس نے متنازعہ کینال منصوبے کو متفقہ طور پر مسترد کیا ہے اور جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کرتے، کوئی کینال منصوبہ نہیں بنایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سی سی آئی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں اور وہ آئینی فورم سے بالاتر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اپنے صوبے میں اپنے دریاؤں پر ڈیم بنانے سے کسی نے نہیں روکا، لیکن اگر سندھو دریا پر لنک کینالز یا ڈیم بنانے کی کوشش کی گئی تو سندھ مزاحمت کرے گا، جیسا کہ ماضی میں نواز شریف کو کالاباغ ڈیم بنانے سے روک دیا گیا تھا۔
نثار کھوڑو نے خبردار کیا کہ سندھ اپنے حصے کے پانی پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا اور آئینی طور پر پانی پر پہلا حق ٹیل والے صوبے سندھ کا ہے۔ ان کے مطابق سندھ کے پانی پر حملہ صوبے اور ملک کی وحدت پر حملہ تصور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پیپلز پارٹی کا معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ نواز شریف میں سیاسی بصیرت تھی جنہوں نے کالاباغ ڈیم کا اعلان واپس لیا، لیکن مریم نواز میں وہ سیاسی سمجھ نہیں ہے اور وہ آئینی فورمز کی توہین کررہی ہیں۔
نثار کھوڑو نے پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کو دی جانے والی امداد قوم کے سامنے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مریم نواز کی جانب سے امداد فراہم کرنے کے دعوے صرف ٹی وی چینلز تک محدود ہیں جبکہ متاثرین اب بھی ریلیف کے منتظر ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے منصوبہ بندی کے تحت کٹ لگا کر غریب کسانوں اور ان کی فصلوں کو ڈبویا جبکہ امیر طبقے کے بنگلوں کو بچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وی نیوز ڈیبیٹ: نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے وزرائے آبپاشی کے درمیان دلچسپ بحث
نثار کھوڑو نے کہا کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں اور پیپلز پارٹی سمیت ہر سیاسی جماعت کو وہاں سرگرمیاں کرنے کا حق حاصل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کی مخالفت کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب حکومت پیپلز پارٹی سندھ کینالز پراجیکٹ نثار کھوڑو