افغانستان کے حملے میں وطن کا دفاع کرتے شہید ہونیوالے 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
راولپنڈی: افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور بلاجواز جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 23 جوان شہید ہوئے تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی عوام ان ہیروز کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے طالبان حکومت کی بزدلانہ اور غدارانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں اور افغان سرزمین کے اندر سے سرگرم بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد پراکسیز کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت سے پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت اور سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔"
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا دفاع کرتے کرتے ہوئے
پڑھیں:
حیدرآباد: بائی پاس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سوزوکی میں بکریوں کو انتہائی ظالمانہ طریقے سے دوسری جگہ منتقل کیاجارہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار