پولیو ٹیم پر فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید؛ وزیر اعظم کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔
ڈی پی او کے مطابق فائرنگ سے پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مٹہ سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے شہید کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی خدمت کرنے والوں پر دہشت گرد حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔
ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، انسداد پولیو مہم اس مرض کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پولیو ٹیم
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔