ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں مقامی صحافی محمد طفیل ہیدرانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ جروار لنک روڈ کے قریب کلہوڑا پھاٹک، نوری پمپ کے نزدیک پیش آیا جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔

پولیس کے مطابق 34 سے 35 سالہ محمد طفیل ہیدرانی ولد حافظ لعل بخش ساکن ہیدرانی گوٹھ، عدالت میں اپنے مقدمے کی پیشی کے لیے جارہے تھے کہ گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ گولی سر میں لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے خاندان اور مخالف گروپ خالد ہیدرانی کے گروہ کے درمیان کئی سالوں سے تنازع جاری تھا۔

واضح رہے کہ 2019 میں طفیل ہیدرانی کے گروپ پر عامر ہیدرانی کے قتل کا الزام تھا جبکہ 2024 میں خالد ہیدرانی کے گروپ نے مبینہ طور پر طفیل کے کزن قیوم ہیدرانی کو قتل کیا تھا۔

دونوں خاندانوں کے افراد جیل میں ہیں جبکہ بعض ملزمان تاحال مفرور بتائے جاتے ہیں۔ ان مقدمات پر عدالت میں سماعتیں جاری تھیں۔

واقعے کی اطلاع ربنواز ولد رحیم علی ساکن ہیدرانی نے پولیس کو دی، جس کے بعد لاش کو سول اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

تھانہ میرپور ماتھیلو کے ایس ایچ او بدرالدین برو کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس خالد ہیدرانی گروپ کے مبینہ حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: میرپور ماتھیلو طفیل ہیدرانی ہیدرانی کے

پڑھیں:

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ آف ڈنمارک کے جسٹس محمد احسن کی قیادت میں وفد کا گروپ فوٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251007-08-39

جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین