عرب نژاد ڈاکٹر خالد العنانی یونیسکو کے سربراہ منتخب
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری ڈاکٹر خالد العنانی اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے صدر منتخب ہوگئے۔ 54 سالہ خالد العنانی نے اس عہدے کے لیے کانگو سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ایڈورڈ فرمن ماتوکو کے خلاف مقابلہ کیا۔ ایڈورڈ فرمن ماتوکو اس وقت بیرونی تعلقات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایڈورڈ فرمین ماتوکو کے مقابلے میں خالد العنانی کے حق میں 55 ووٹوں کی اکثریت سے ووٹ دیا،جب کہ امریکا نے ووٹ نہیں دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خالد العنانی
پڑھیں:
اے این پی سربراہ ایمل ولی کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-13
پشاور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی فراز مغل نے کہاکہ ایمل ولی خان سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے تاہم علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو سیکورٹی ہرصورت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ایمل ولی خان کے خاندان کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا، سیکورٹی میں کمی ممکن نہیں، انسانی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔