خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے اہلکار قوم کے محافظ ہیں، اور بچوں کو بیماری سے بچانے والے کارکن ہمارے ہیرو ہیں۔
مزید پڑھیں:ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری
بی بی آصفہ نے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات انسانیت پر حملہ ہیں اور یہ قوم کے پولیو فری پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
خاتونِ اوّل نے شہید لیویز اہلکار یاسین کی خدمات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصفہ بھٹو زرداری انسداد پولیو مہم پولیو فری پاکستان خاتون اول.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آصفہ بھٹو زرداری انسداد پولیو مہم پولیو فری پاکستان خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری
پڑھیں:
والدین اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوا ئیں ،گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوا ئیں ۔(جاری ہے)
انسداد پولیو مہم کے لئے اپنے خصوصی پیغام میں گورنرسندھ نے صوبہ بھر سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری سندھ ہمارا ہدف ہے۔گورنرسندھ نے انسداد پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔