پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے وزرا نے حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور((ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو نئے وزرا نے حلف اٹھالیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبائی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 2 وزرا سے ان کےعہدوں کاحلف لےلیا۔
تقریب حلف برداری میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور نئی تعینات ہونے والی وزیر اعلیٰ کی ایڈوائزر انوشہ رحمان سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔
پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو وزرا میں رانا اقبال اور منشااللہ بٹ شامل ہیں۔
پاکستان کے ٹیک ڈیسٹینیشن پویلین کا GITEX گلوبل 2025 میں باضابطہ افتتاح
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شامل ہونے والے کابینہ میں
پڑھیں:
بھارتی قید سے رہا 67 پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بھارتی قید سے رہائی پانے والے67 پاکستانی ماہرگیروطن واپس پہنچ گئے، جنہیں لاہور سے کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منتقل کیا گیا۔ آزاد ہونے والوں میں سجاول کے 17 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے پر اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کا والہانہ استقبال کیا، جس دوران خوشی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔آزاد ہونے والے ماہی گیروں میں غلام نبی رچھو، علی اصغر رچھو، محمد شیخ، یاسین شیخ، علی بخش، صدام حسین اور غلام علی شامل ہیں۔ جبکہ آتھرکی کے ناکھو، احمد، حسن، غلام حسین، عبدالستار کاتیار، احسان، عارب، مقبول اور واحد عرف گڈو پاتنی بھی وطن واپس پہنچے۔
واضح رہے کہ یہ تمام ماہی گیر بھارتی سمندری حدود میں غلطی سے داخل ہونے پر گرفتار ہوئے تھے، جنہیں سفارتی کوششوں کے بعد رہائی ملی۔