بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل راہنما و سینیٹر نے 6 لوگوں کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کی ہے علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی سے بانی ُی ٹی آئی کی فیملی کی بھی ملاقات متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جڑواں شہر کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے 6 لوگوں کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کی، فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی کا نام شامل ہیں۔ دوسری جانب عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ، علی عمران اور مبشر اعوان کا نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی فیملی کی بھی ملاقات متوقع ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے جیل حکام کو
پڑھیں:
بانی کی صحت کے حوالے سے تحفظات ہیں، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہر صورت ملاقات ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے 4 نومبر کو آخری ملاقات ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ نہ وکلا کی ملاقات ہو رہی ہے، نہ فیملی کے افراد کی اور نہ ہی لیڈر شپ کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔
انھوں نے کہا کہ ہم ہری پور کا الیکشن جیت چکے ہیں، 27 ہزار ووٹو ں سے جیتے ہیں، افسوس ہوتا ہے کہ ہم اس کا دفاع نہیں کرسکے۔